وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد کے واقعات، دو درجن سے زائد ہلاکتیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:41

بامباری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں کم از کم پچیس انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بامباری کے نواحی علاقوں میں شروع مسلح واقعات میں سابق مسلم ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس شہر اور گردونواح میں پائی جانے والی شدید کشیدگی اور تناوٴ کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ حملوں اور جوابی حملوں سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :