یمنی شہر تعز پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، کم از کم 10 شہری ہلاک

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:41

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر حملہ کر کے دس شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاکتوں کی تصدیق طبی ذرائع نے کی ہے۔ ایک رہائشی عمارت پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے کے علاوہ دیگر سات شدید زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ تعز کے ایک پبلک ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق پندرہ لاشیں اور سات زخمی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ دوسری طرف تعز میں موجود سعودی عسکری اتحاد کے ایک حامی اہلکار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :