عسکری قیادت کیخلاف سازش کا الزام، حکومت نے دو وفاقی وزراء کی قربانی دی

پرویز رشید سے پہلے مشاہد اللہ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں عسکری قیادت پر سخت تنقید کی، وزیراعظم نے استعفیٰ لیکر پارٹی میں معتبر کردیا پرویز رشید کی قربانی انگریزی اخبار میں مبینہ منصوبہ بندی کے ذریعے عسکری قیادت کے خلاف من گھڑت سٹوری شائع کروانے کے الزام میں ہوئی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء) عسکری قیادت کے خلاف مبینہ سازش کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں دو وفاقی وزراء کی قربانی دی ہے۔ سینیٹر پرویز رشید سے پہلے مشاہد اللہ خان نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عسکری قیادت پر سخت تنقید کی تھی اس پر وزیراعظم نے اگرچہ ان سے استعفیٰ لے لیا تھا لیکن انہیں پارٹی میں پہلے سے بھی زیادہ معتبر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید کی قربانی انگریزی اخبار میں مبینہ منصوبہ بندی کے ذریعے عسکری قیادت کے خلاف ایک من گھڑت سٹوری شائع کروانے کے الزام میں ہوئی۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عسکری قیادت پر تنقید کے الزام میں اگرچہ دو وزراء کو عہدوں سے ہٹایا ہے لیکن سیاسی طور پر کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ مشاہد اللہ خان اور سینیٹر پرویز رشید کی کارروائیاں اپنی قیادت کی مرضی کے بغیر تھیں۔

متعلقہ عنوان :