موٹر وے پر افسوسناک حادثہ،پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ،میجر جلال شدید زخمی

حضرو کے قریب موٹروے کنٹینر رکھ کر بند ہونے کی وہ سے دونوں افسر شدید اندھیرے میں متبادل راستہ ڈھونڈنے کے لئے پیدل جا رہے تھے کہ کھائی میں جا گرے لیفٹیننٹ کرنل شاہد موقع پر شہید ہو گئے میجر جلال شدید زخمی ہو گیا جنہیں قریبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،آئی ایس پی آر

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء) موٹر وے پر افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد گہری کھائی میں گر کر شہید جبکہ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شاہد او ر میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

حضرو کے مقام پر موٹروے کنٹینر رکھ کر بند ہونے کی وہ سے پاک فوج کے دونوں افسر شدید اندھیرے میں متبادل راستہ ڈھونڈنے کے لئے پیدل جا رہے تھے کہ اچانک لیفٹیننٹ کرنل شاہد پاؤں پھسل کر گہری کھائی میں جا گرے میجر جلال بھی ان کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے کھائی میں جا گرے۔

لیفٹیننٹ کرنل شاہد موقع پر شہید ہو گئے جبکہ میجر جلال شدید زخمی ہو گیا جنہیں قریبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ واقعہ رات آٹھ بجے حضرو کے قریب موٹر وے کے قریب پیش آیا۔