کراچی، ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضیاء الدین اسپتال کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے فوری طور پر دماغی ایم آر آئی کریا گیا ہے، جبکہ فالج کا حملہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خاندان کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پچھلے کئی ماہ سے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے گرفتار ہیں۔