اسلام آباد ،کرسی کی خاطرجان کیوں لیتے ہو؟،میرابیٹاچھوٹاتھاجوآنسوگیس برداشت نہ کرسکا، پولیس شیلنگ سے جاں بحق بچے کی والدہ کی میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء)راولپنڈی میں پولیس شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے 4روزکے بچے کی والدہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کرسی کی خاطرجان کیوں لیتے ہو،ہمارے ساتھ تمہاری کیادشمنی ہے ؟میرابیٹاچھوٹاتھاجوآنسوگیس برداشت نہ کرسکااس موقع پربچے کے والدنے کہاکہ میں مغرب کی نمازپڑھ کرواپس گھرآیاتوپولیس کی شدیدشیلنگ کی وجہ سے پورے علاقے میں آنسوگیس بھرجانے کی وجہ سے ہم سب کے دم گھٹنے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرا3دن کابچہ آنسوگیس کی شدت برداشت نہ کرسکااورجاں بحق ہوگیا،اس موقع پرنومولودبچے کی ماں کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ گزشتہ نوماہ سے زچگی میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال میں تھی اورتین روزقبل نومولودکی ہسپتال میں پیدائش ہوئی تھی اورجوآنسوگیس کی شیلنگ کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا