ڈرون نے بنی گالہ میں گھس کرہلچل مچا دی، کپتان کا سکیورٹی سٹاف الرٹ ہو گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر ڈرون گھس آیا ، سکیورٹی سٹاف میں ہلچل مچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ڈرون کیمرے کی اڑا کے بعد کپتان کا سکیورٹی سٹاف الرٹ ہو گیا ، بعدازاں پتہ چلا کہ یہ ڈرون بنی گالہ کی ویڈیو بنانے کے لئے آیا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرون کس میڈیا گروپ کا تھا

متعلقہ عنوان :