راولپنڈی میں آنسو گیس کی شیلنگ بچی کی موت کا باعث نہیں بنی،ترجمان ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 10:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء)ضلعی انتظامیہ کے ترجمان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر آصف قادر میر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں آنسو گیس کی شیلنگ بچی کی موت کا باعث نہیں بنی ، انہوں نے واضح کیا کہ بچی کو سانس کی تکلیف صبح سے تھی جسے شام سوا چھ بجے بعد ہسپتال لایا گیا اس وقت تک بچی کی موت واقع ہو چکی تھی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ڈاکٹر نے آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے کوموت کی وجہ قرار نہیں دیا ۔ ترجمان نے کہا کہ بچی کی رہائش گورڈن کالج کے علاقے میں ایک محلے میں تھی جو آنسو گیس کی زد میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کو زبردستی آنسو گیس کی شیلنگ سے جوڑا جا رہا ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :