تین مہینوں تک موصل کو آزاد کرا لیا جائے گا، بارزانی

موصل کو عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:16

ْ موصل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء )عراق میں کردستان کی مقامی حکومت کے سربراہ نچیروان ادریس بارزانی نے کہا ہے کہ موصل کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بارزانی کے مطابق کْرد پیشمرگہ جنگجووٴں اور عراقی دستوں نے بہت تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے موصل کے اطراف کے علاقوں کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ ان کے بقول تاہم شہر کو مکمل طور پر آزاد کرانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ موصل کو عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ شہر 2014ء سے اس تنظیم کے زیر قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :