بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزامات مسترد کردیئے

پولیس نے 15 لاکھ روپے رشوت طلب کی، تعلقات بنانے کو کہا، انکار پر فحاشی کا اڈہ چلانے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، عرشی خان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:14

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء ) پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی سے تعلق کا دعویٰ کرنے والی بھارتی ماڈل گرل و اداکارہ عرشی خان نے پونے پولیس کی جانب سے فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پولیس پررشوت مانگنے کا الزام عائد کردیا۔گزشتہ دنوں بھارتی ماڈل عرشی خان کو پونے پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل سے فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار کرکے بحالی کے مرکز منتقل کیا تھا لیکن وہ وہاں سے فرار ہوگئی تھیں اور روپوشی اختیار کرلی تھی جب کہ پولیس ماڈل گرل کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے تاہم اب عرشی خان فرار ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان نے پونے پولیس کی جانب سے فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ اپنے دوست سے ملنے پونے گئی تھی جہاں ایک ہوٹل میں ٹھہری تھی اور اس دوران پولیس بھی ہوٹل پہنچ گئی جہاں اہلکاروں نے مجھ سے 15 لاکھ روپے رشوت طلب کی اورساتھ جسمانی تعلقات بنانے کو کہا جس سے انکار پر پولیس نے مجھ پر فحاشی کا اڈہ چلانے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، پولیس نے مجھے بحالی مرکز بھیجا جہاں مجھے تشدد کے بعد چھوڑدیا گیا اور پھر پولیس نے میرے فرار ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

(جاری ہے)

عرشی خان نے کہا کہ جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے جلد ہی عدالت سے رجوع کروں گی۔ پولیس نے ماڈل گرل کی جانب سے الزامات کو قانونی کارروائی سے بچنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :