پاکستان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تو بھرپور جواب دینگے، بی ایس ایف کی ہرزہ سرائی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء) بھارتی بارڈر سیکورٹ فورس (بی ایس ایف )کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مغربی فرنٹیئر ارون کمار نے ہرزہ سر ائی کی ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے بھرپور جواب دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارون کمار نے کہا کہ ہم شہری آبادی پر فائرنگ کبھی بھی نہیں کرینگے تاہم اگر پاکستان کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہا تو بی ایس ایف بھی بھرپور جواب دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو اعداد و شمار ہیں ان کے مطابق اس کشیدگی کے دوران بی ایس ایف کی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر پاکستان کی جانب پندرہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :