بھارت پاکستان میں دہشتگردی کارروائی میں ملوث ہے، نفیس زکریا

سربجیت سنگھ کو سفارتکاری کے آداب کے خلاف سرگرمیوں کے باعث ناپسند شخصیت قرار دیا گیا ہے صحیح وقت پر عالمی براداری اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو بھارت کے حوالے سے مزید حقائق فراہم کئے جائیں گے وزیراعظم یا کوئی اور شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرے گا، میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، کوئٹہ حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، ترجمان دفتر خار جہ کی میڈیا بریفنگ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکار سربجیت سنگھ کو سفارتکاری کے آداب کے خلاف سرگرمیوں کے باعث ناپسند شخصیت قرار دیا ہے ، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کارروائی میں ملوث ہے، صحیح وقت پر عالمی براداری اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو اس حوالے سے مزید حقائق فراہم کئے جائیں گے،وزیراعظم یا کوئی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرے گا، میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، اس بات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے جمعہ کے دن ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کیا، نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی سفارتکار سربجیت سنگھ کو سفارتکاری کے آداب کے خلاف سرگرمیوں کے باعث ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروایوں میں ملوث اس حوالے سے معلومات اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی فراہم کی جا چکی اور مزید معلومات بھی وقت پر آنے پر فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کے خلاف پاکستانی سفارتکار کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا اور ان کو زدوکوب بھی کیا گیا جو کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے خریداری میں مسلسل اضافہ کے ساتھ جنوبی ایشیاء کے خطے میں عدم توازن میں اضافہ ہو رہا ہے جو خطے میں امن و سلامتی کے خلاف ہے، انہوں نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ھارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان میں قیام عمل کے حوالے سے اور پاکستان اس میں شرکت کرے گا اور بھارت کی طرح خطے کی تنظیموں کو ناکام نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے کہا کہ ھارٹ آف ایشیا اور کیو سی جی کے ذریعے پاکستان، افغانستان میں قیام امن چاہتا ہے جوکہ خطے کے بھی حق میں ہے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں اس وقت اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، پارلیمنٹ کے ارکان کو خصوص ایلیچی کے طور پر بیرون بھیجنے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو اس وجہ سے بھیجا گیا کیوں ان کو ممالک میں بھیجا گیا، انہوں نے وہاں کے ارکان پارلیمنٹ تھنک ٹینکس کے ارکان اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کرکہ کشمیر کے حالات کے حوالے سے بتایا گیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروایاں بلا تفریق کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے جن کمانڈرز کو جولائی اور اگسٹ میں کارروائیاں کر کہ ہلاک کیا وہ افغانستان میں موجود تھے،وزیراعظم کی جانب سے آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ 2نومبر کرغستان میں شروع ہونے والے اجلاس میں جو بھی شریک ہوگا اس حوالے سے معلومات میڈیا کو اجلاس کے وقت دی جائے گی۔