تبدیلی کوئی اور نہیں ہم لے کر آ رہے ہیں ،حزب اختلاف کو یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ پاکستان کے اندر ترقی کا یہ سفر جاری رہا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی ، وزیراعظم

2018ء میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست جاری رہے گی ،وزیراعظم کا دورہ کوہاٹ کے موقع پرگیس منصوبوں کے لئے 3 ارب 90 کروڑ روپے ، جدید ہسپتال ،خواتین کیلئے یونیورسٹی کیمپس ، راولپنڈی سے کوہاٹ تک ریل کار سروس اور ضلعی وتحصیل کونسل کے لئے بالترتیب بیس اور دس کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان،قلعہ گرائونڈ کوہاٹ میں جلسہ عام سے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خطاب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:37

کوہاٹ۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی اور نہیں ہم تبدیلی لے کر آ رہے ہیں ٬ْ پاکستان معاشی طور پر جلد ہی مستحکم اور خوشحال ملک بنے گا ٬ْ تین سالوں میں خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ٬ْ 2018ء کے انتخابات میں خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی ہیحکومت آئے گی ٬ْ صوبے میں اگر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو آج اتنی بڑی تعداد میںلوگ مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں نہ آتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کوہاٹ میں قلعہ گرائونڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ٬ْ سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ٬ْ انجینئر امیر مقام ٬ْ صوبائی صدر پیر صابر شاہ ٬ْ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس خان آفریدی سمیت دیگر رہنمااور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا ٬ْ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سکیورٹی کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ٬ْ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب ہماری حکومت آئی تو دہشت گردی عروج پر تھی اور آج دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔

پاک فوج ٬ْ پولیس اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امن و امان بحال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں ٬ْانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اقتدار سے پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18٬ 18 گھنٹوں تک ہوتی تھی تاہم ہماری حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ٬ْ انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر ہائی ویز اور موٹرویز بن رہی ہیں ٬ْ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے جا رہا ہے ٬ْ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ پاکستان کے اندر ترقی کا یہ سفر جاری رہا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اور 2018ء میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کی تعریف عالمی بینک ٬ْ آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہوں نے دورہ پاکستان کے موقع پر کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں سوئی گیس اورموٹرویز منصوبوں کی تکمیل سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ٬ْ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں موٹروے اور ہائی وے بنیں گے تو یہ نیا شہر بنے گا ٬ْ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر سوئی گیس آئے گی تو کوہاٹ تبدیل ہو گا ٬ْ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کوہاٹ میں گیس فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس پر تین ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ٬ْ انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرتے ہیں ٬ْ آج کوہاٹ کے لئے تاریخی دن ہے ٬ْ گیس منصوبے کی تکمیل سے کوہاٹ سمیت مختلف یونین کونسلوں استرزئی ٬ْ خوشحال گڑھ ٬ْ چور لکی ٬ْ اسر زئی ٬ْ شاہ پور ٬ْ علی زئی ٬ْ ڈھوڈا ٬ْ نصرت خیل اور شیر کوٹ کے عوام بھی مستفید ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ ٬ْ جنڈ اورپنڈی گھیب تک بہترین ہائی وے بنائی جائے گی جس سے کوہاٹ کے عوام کو اسلام آباد اور پشاور تک آمدورفت میں آسانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سے کرک اور کرک سے سرائے گمبیلا تک ہائی وے کو دو رویہ کیا جائے گا جس سے عوام کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہو جائیں گی ٬ْ اس موقع پر انہوں نے کوہاٹ کے عوام کے لئے ایک بہترین سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا جس میں کوہاٹ کے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے غریب لوگوں ٬ْ غریب والدین اور بچوں کے لئے مفت علاج کا منصوبہ لے کر آ رہے ہیں ٬ْ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس علاج کے لئے پیسہ نہیں ہے ان کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے اس موقع پر کوہاٹ یونیورسٹی کے خواتینکیمپس کا بھی اعلان کیا ٬ْ وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی سے کوہاٹ تک ریل کار سروس تجرباتی بنیادوں پر شروع کرنے اور ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کوہاٹ کے لئے بالترتیب بیس اور دس کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا جس سے کوہاٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا