صدر باراک اوبامہ کی ترک ہم منصب رجب طیب اردگا ن کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت ، داعش کے خلاف آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کر کے داعش کے خلاف جنگ میں آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت میں صدر باراک اوبامہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نیٹو اتحادی ملک ترکی نے نہ صرف شام سے ملحقہ اپنے سرحدی علاقوں میں داعش کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں بلکہ شام کے اندر بھی داعش کے خلاف کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف ان کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے آئندہ کے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :