یمن، امریکی فضائی حملہ ، 5 عسکریت پسند ہلاک

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء) یمن میں امریکی فضائی حملے میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وسطی کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن دور دراز علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ بیان میں عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔