کینیڈا کے وزیراعظم کا دورہ برسلز منسوخ، سیٹا معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا

وجہ بیلجیم کی علاقے والونیا کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ آزادی تجارتی معاہدے کی مخالفت ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:10

ٹورنٹو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء )کینیڈا نے یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ اپنا سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔ کینیڈا کی وزارت صنعت و تجارت کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈر اپنے وفد کے ہمراہ برسلز نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ بیلجیم کی علاقے والونیا کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ آزادی تجارتی معاہدے کی مخالفت ہے۔ اس طرح اب کینیڈا اور یورپی یونین کے مابین ’سیٹا‘ معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکیں گے۔ برسلز حکومت اس معاہدے کے حوالے سے والونیا کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یورپی یونین تمام اٹھائیس رکن ریاستوں کی رضامندی کے بعد ہی’سیٹا‘ پر دستخط کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :