شام: اسکول پر بمباری ، بائیس بچے ہلاک

واقعہ صوبہ ادلب میں پیش آیا، طلبہ کے ساتھ ساتھ چھ اساتذہ بھی لقمہ اجل بنے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:10

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء )شام میں ایک اسکول پر کیے جانے والے فضائی حملے میں کم از کم بائیس بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال ’یونیسف‘ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ادلب میں پیش آیا اور ان طلبہ کے ساتھ ساتھ چھ اساتذہ بھی لقمہ اجل بنے۔

(جاری ہے)

یونیسف کے بقول اگر بمباری جان بوجھ کر کی گئی ہے تو یہ جنگی جرم ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ان فضائی کارروائیوں میں تقریباً پینتیس افراد مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شامی اور روسی طیاروں نے حاس نامی علاقے پر چھ مختلف حملے کیے اور یہ اسکول بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔