پی ٹی آئی کے رہنماء اور جوکھیو برادری کے سردار جام کریم بجار کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء) سابق ایم پی اے سندھ محمود عالم جاموٹ٬ جان عالم جاموٹ سمیت پی ٹی آئی کے رہنماء اور جوکھیو برادری کے سردار جام کریم بجارنے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ صدرنثا راحمد کھوڑو کی موجودگی میں جمعرات کے روز ملیر میں پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملیر سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسل کے 19 آزاد اراکین اور 13یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو٬ این اے 258کے امیدوار حکیم بلوچ بھی موجود تھے۔ ملیر میں پریس کانفرنس کو خطا ب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مذکورہ رہنمائوں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جس میں لوگ شمولیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام دھرتی کے رکھوالے ہیں سندھ کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :