عالمی امن کیلئے دنیا سے تجربات شیئر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں،آرمی چیف

انسداد دہشتگردی میں دنیا کے دیگر ممالک ہمارے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں،جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشتگردی تربیت سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا سے تجربات شیئر کرنا عالمی امن کے لیے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، انسانیت کے فائدے کے لیے دنیا کے ساتھ تجربات شیئر کر رہے ہیں، انسداد دہشتگردی میں دنیا کے دیگر ممالک ہمارے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشتگردی تربیت سینٹر پبی کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے 2ہفتوں پر محیط پاک چین افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی پیشہ وانہ قابلیت اور مہارت کی تعریف کی، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے پاکستانی چینی فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کی دوستی کا ثبوت ہیں، مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کی مہارت میں اضافہ ہو گا، اور خطے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کوششوں میں مددگار ہوں گے، امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بات فوج دنیا کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :