راولپنڈی ،بھارتی فورسزکی ایل اوسی کے تتہ پانی ،جندروٹ،نکیال سیکٹراورگرم چشمہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 40سالہ خاتون شہیداور7افرادزخمی

پاکستانی فورسزکی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسزکی متعددچوکیاں تباہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء)بھارتی فورسزنے ایل اوسی کے تتہ پانی ،جندروٹ،نکیال سیکٹراورگرم چشمہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ ،40سالہ خاتون شہیداور7افرادزخمی ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی فورسزکی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسزکی متعددچوکیوں کوتباہ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ شب بھارتی فورسزنے ایل اوسی کے تتہ پانی ،جندروٹ،نکیال سیکٹراورگرم چشمہ پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی پاکستانی فورسزنے جوابی کارروائی کرکے بھارتی فوجیوں کی متعددچیک پوسٹوں کوتباہ کر دیا۔

دونوں فورسزکے درمیان آخری وقت آنے تک فائرنگ کاتبادلہ بدستورجاری ہے ۔آئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ ایل اوسی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تومنہ توڑجواب دیاجائیگا

متعلقہ عنوان :