راولپنڈی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرداخلہ ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرخزانہ کی ملاقات

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ملاقات ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ان کی رہائش گاہ راولپنڈی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ملاقات ،ملاقات میں عمران خان کی جانب سے 2نومبرکے اسلام آباددھرنے سمیت ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے سے متعلق اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔