وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کے اختیارات میں مزید 90روز کی توسیع کر دی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء)وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کے اختیارات میں مزید 90روز کی توسیع کر دی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کے اختیارات میں90دن کی توسیع کر دی گئی، توسیع کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے، توسیع کے تحت فوج کے350اہلکار حساس مقامات کی سیکیورٹی اور کوٹیک رسپانس فورس کے تحت اسلام آباد میں رہیں گے، واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل245کے تحت آپریشن ضرب عضب کے پہلے پاک فوج کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :