وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
پولیس ٹریننگ سینٹر کالج دہشتگردی واقعہ کی تحقیقات کیلئے وسیع اختیارات کے حامل انکوائری کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ تمام متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہونگے کمیشن واقعہ کی مکمل چھان بین کر کے اپنی رپورٹ پیش کر تے ہوئے واقعہ کی ذمہ داری کا تعین بھی کریگا
جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:14
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء)صوبائی ایپکس کمیٹی نے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج کے دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے وسیع اختیارات کے حامل انکوائری کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہونگے کمیشن واقعہ کی مکمل چھان بین کر کے اپنی رپورٹ پیش کر تے ہوئے واقعہ کی ذمہ داری کا تعین بھی کریگا صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی پولیس احسن محبوب، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر متعلقہ سول وعسکری حکام شریک ہوئے اجلاس کو متعلقہ اداروں کی جانب سے پی ٹی سی کے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سمیت کوئٹہ اور صوبے کے امن وامان کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلا س میں خودکش حملوں اور دہشتگردی کے دیگر واقعات کے تدارک اور روک تھام کیلئے ایک نئی حکمت عملی کے تحت اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئیں اجلاس میں پولیس کی انسداد دہشت گردی کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے مختلف تجا ویز کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس فورس اور پاک فوج کے ما بین روابط اور قربت کو مزید بڑھانے اور پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس افسران کیلئے ریفریشر کو رسز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں پولیس فورس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے فورس کے مورال کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے پیش نظر کسی قسم کی کو تاہی کی گنجائش نہیں رہتی لہٰذا تمام سیکورٹی فورسز کو بالعموم اور پولیس فورس کو بالخصوص اپنی کارکردگی میں اضافہ کر نا ہو گا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 27 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
حکومت آئندہ دس روز میں نئے آرمی چیف کی تقرری کردے گی ، طارق فضل چوہدری کا انکشاف
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
سانحہ کوئٹہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 105 دہشتگردوں کی سزا پر عملدرآمد کے لئے حکومت سے رابطہ کرلیا
-
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ملک میں متبادل ادویات کو اجازت کے بغیر امپورٹ کرنے پر پابندی
-
وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کے اختیارات میں مزید 90روز کی توسیع کر دی
-
شادی کی تقریب میں پالتو بندر نے سینکڑوں مہمانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا
-
”شیطان دوئم “ کی تصاویرجاری ، دنیامیں خوف کی لہردوڑگئی
-
آسٹریلیا: فرانسیسی خاتون سے آبروریزی ، آسٹریلوی نوجوان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
-
آسٹریلوی پولیس کے جنسی حملوں کے دعوے
-
سمندری طوفان کے متاثرین میں انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادکی تقسیم کے دوران فائرنگ ، ایک ہلاک ، تین زخمی
-
کینیڈاکی پارلیمنٹ نے چارماہ کے اندرپناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کے لئے اپوزیشن کی تحریک کومنظورکرلیا
-
تارکین وطن کی بہت بڑی تعدادمیں آمدسے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کے بجٹ کوویٹوکردیں گے ، اٹلی
-
کیلیفورنیا،ایک اسلامی مرکزکے خلاف دہشتگردی کی دھمکیاں دینے پر سماجی میڈیاپرنفرت آمیزپیغامات بھیجنے کاالزام عائد
-
ہمارے ملک سے امریکی افواج دو برسوں کے دوران اکل جائے ، فلپائنی صدر
-
ایران کی انقلابی گارڈز نے خود کش ڈرون تیار کرنے کا دعویٰ
-
صدر نکولس مادورو کی پارلیمان میں طلبی
-
لوگ ہمارے پاس آکر حکمران جماعت کی کرپشن کی داستانیں سنارہے ہیں، عمران خان
-
جاوید صادق میرا فرنٹ مین نہیں،اس حوالے سے ثبوت ہے تو سامنے لائیں،وزیر اعلی کی ہنگامی پریس کانفرنس
-
بھارت کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پرجارحیت مہنگی پڑگئی
-
کاریک رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گا ،وزیراعظم
-
انتخابی ضابطہ اخلاق،الیکشن کمیشن نے مسودہ سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کر دیا
-
پانامہ پیپرز لیکس پر 444افراد میں سے 133نے جواب دیا،ایف بی آر
-
پاکستان اور اے ڈی بی حکام کے مابین بارڈر سروس کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر دستخط کی تقریب
-
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات
-
شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں مجھ پر بے سروپا اور جھوٹے الزامات لگائے،علیم خان
-
آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ ہماری حکومت میں سرکاری چینی کمپنی نے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ میں حاصل کیا تھا: چودھری پرویزالٰہی
-
ارفع کریم ٹاور ، آئی ٹی ٹاور پرویز الہی دور میں ملی تھی،جاوید صادق
-
ڈاکٹر طاہر القادری کی کنگ عبداللہ دوئم اردن سے ملاقات
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ایک اور اہم پیشنگوئی کردی
-
”را“ کے دہشت گرد ایئر پورٹس پر کارروائی کرسکتے ہیں ،حساس ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.