ایران کی انقلابی گارڈز نے خود کش ڈرون تیار کرنے کا دعویٰ

سمندر اور زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکہ خیزمواد لیجانے کی اہلیت رکھتا ہے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:20

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )ایران کی انقلابی گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک”خودکش ڈرون“تیار کیا ہے جو کہ سمندر اور زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکہ خیزمواد لیجانے کی اہلیت رکھتا ہے۔نیا ڈرون ابتدائی طور پر بحری نگرانی کیلئے تیار کیا گیا ہے اور اس کو میزائل لیجانے کی صلاحیت کے حامل مسلح ڈرون کے طور پر ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے،یہ بات خبررساں ایجنسی تسنیم نے بتائی جو کہ گارڈز کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یہ خودکش حملوں کیلئے مشنز کو بھاری دھماکہ خیز مواد پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پانی کی سطح کے قریب تیز رفتاری سے اڑنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ ٹارگٹ کے ساتھ ٹکرا کر اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،خواہ وہ کوئی کشتی ہو یا پانی میں موجود کوئی کمانڈ مرکز۔تسنیم نے کہا کہ ڈرون تقریباً 250کلومیٹر(160میل) کی رفتار سے پانی کی سطح سے کم از کم دو فٹ(آدھا میٹر) اونچا اڑ سکتا ہے لیکن یہ 900میٹر(3000فٹ) کی اونچائی تک نہیں پہنچ سکتا۔

متعلقہ عنوان :