ہمارے ملک سے امریکی افواج دو برسوں کے دوران اکل جائے ، فلپائنی صدر

ضروری ہوتووہ طویل عرصے سے اتحادی ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے ختم کر سکتے ہیں ، روڈریگوڈیوٹرٹے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:20

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )فلپائن کے صدرروڈریگوڈیوٹرٹے نے کہاہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ملک میں امریکی افواج اگلے دوبرسوں میں نکل جائیں اوراگرضروری ہوتووہ طویل عرصے سے اتحادی ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے ختم کرنے کابھی ارادہ رکھتاہے،۔

(جاری ہے)

یہ بیان شعلہ بیان رہنماکی امریکہ مخالف بیانات کے بعدسامنے آیاہے جس میں جوکہ امریکہ پرمسلسل حملہ کررہاہے اوربیجنگ کے ساتھ تعلقات بڑھارہاہے ،جس کے ساتھ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی کے بارے میں تبصرے ہورہے ہیں جس میں بعض اوقات جلدی پسپائی اختیارکی جاتی ہے ۔

میں چاہتاہوں کہ اگلے دوبرسوں میں شاہدمیراملک غیرملکی فوج کی موجودگی سے آزادہوجائے ،یہ بات ڈیوٹرٹے نے ٹوکیومیں ایک اقتصادی فورم میں کھلم کھلاامریکی فورسزکی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں چاہتاہوں کہ یہ افواج چلی جائیں اگرمجھے اس کیلئے معاہدے اورایگزیکٹومعاہدے ختم کرنے نظرثانی کرناپڑی توکردوں گا۔امریکہ جس کے کبھی ملک بھرمیں فوجی اڈے تھے اب اس کی صرف شمالی جزیرومینڈینومیں انسداددہشتگردی میں مددفراہم کرنے میں سپیشل فورسزتعینات ہے۔