کینیڈاکی پارلیمنٹ نے چارماہ کے اندرپناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کے لئے اپوزیشن کی تحریک کومنظورکرلیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:19

اوٹاوا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )کینیڈاکی پارلیمنٹ نے گزشتہ روزچارماہ کے اندریزیدی پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کے لئے اپوزیشن کی ایک تحریک کومنظورکرلیا۔پارلیمنٹ نے دولت اسلامیہ گروپ شمالی عراق میں شامی سرحدکے قریب یزیدیوں پرظلم وستم کونسل کشی قراردیاہے ۔عراقی حکومت مخالف نادیہ مراددارالعوام میں متفقہ رائے شماری کے موقع پرموجودتھیں ،حکومت نے کہاکہ وہ ائیرلفٹ کیلئے ایک منصوبہ مرتب کررہی ہے اوراسے ابھی نہیں معلوم کہ کتنے یزیدی پناہ گزینوں کو120روزکی مدت میں کینیڈالایاجائیگا۔

(جاری ہے)

تاہم وزیرامیگریشن جان میک کیلم نے یاددلایاکہ کینیڈاسال رواں کے آغازمیں محض چندمہینوں میں 25ہزارسے زائدشامی پناہ گزینوں کی آبادکاری کرنے میں کامیاب رہاہے ۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈیونے دارالعوام میں کہاکہ یہ اس بات پرزوردیناضروری ہے کہ کینیڈادنیابھرکے ضرورت مندافرادکی حمایت کرنے اورآگے بڑھنے کیلئے آمادہ ہونے کے طورپرہمیشہ ایک کھلاملک ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مجھے نادیہ (مراد)کوآج دوبارہ دیکھ کربڑی خوشی ہوئی ہے اورانہیں یقین دلاناچاہتاہوں کہ آئندہ دنوں میں مزیدپناہ گزینوں کوآبادکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :