سمندری طوفان کے متاثرین میں انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادکی تقسیم کے دوران فائرنگ ، ایک ہلاک ، تین زخمی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:19

پورٹ آوٴپرنس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )سمندری طوفان کے متاثرین میں انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادکی تقسیم کے دوران افراتفری پھیلنے کے دوران ہیٹی میں گزشتہ روزفائرنگ سے ایک نوعمرلڑکی ہلاک اور3افرادزخمی ہوگئے ،یہ بات اقوام متحدہ کے مشن نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

اشدضروری امدادجنوب مغربی شہرڈیمے مرائی کی بندرگاہ پرکولمبیوکے ایک جہازسے اتاری جارہی تھی کہ عرشے پربگدڑمچ گئی ۔امن فوج کے برازیلی اہلکارجوہیٹی کی قومی پولیس کی حمایت کیلئے وہاں موجودتھے ربڑکی گولیاں چلائی اورآنسوگیس کے دوگرنیڈپھینکے ،یہ بات ہیٹی میں اقوام متحدہ کی رابطہ کارمرادواہبہ نے بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :