آسٹریلوی پولیس کے جنسی حملوں کے دعوے

ویٹکن کے فائنانسرچیف جارج پیل نے وضاحت طلب کرلی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:18

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء ) ویٹکن کے فائنانسرچیف جارج پیل سے آسٹریلوی پولیس نے جنسی حملوں کے دعووٴں پرروم میں پوچھ گچھ کی ہے ،تاہم اس کے خلاف ابھی کوئی الزام عائدنہیں کیاگیاہے ۔یہ تفتیش آسٹریلیاکے انتہائی سینئرکیتھولک عالم دین جارج پیل کے خلاف سنگین الزامات جوکہ آسٹریلوی نشریاتی کارپوریشن نے جولائی میں نشرکئے کے بعدکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جارج پیل نے اس الزام کی پرزورتردیدکی ہے ،وکٹوریاپولیس نے ایک بیان میں کہاکہ تین اہلکارگزشتہ ہفتے روم گئے جہاں کارڈینل جارج پیل نے جنسی حملوں کے الزامات کے بارے میں رضاکارانہ طورپرتفتیش میں شرکت کی ۔تفتیش کے نتیجے میں مزیدتحقیقات جاری رہے گی ،ہم فی الوقت کوئی مزیدتبصرہ کرنے پرتیارنہیں ہیں ،یہ الزام دومردوں کی طرف سے عائدکئے گئے جوکہ اس وقت چالیس کی دہائی میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیل نے بلارٹ آسٹریلیامیں جہاں یہ عالم دین جوان ہوااورکام کیامیں ایوریکاپول میں 1978-79ء کے موسم گرمامیں جنسی لذت کے تحت ٹٹولاتھا ۔

متعلقہ عنوان :