آسٹریلیا: فرانسیسی خاتون سے آبروریزی ، آسٹریلوی نوجوان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:18

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء )ایک آسٹریلوی شخص کوبدھ کوبرسبن میں ایک نوجوان فرانسیسی خاتون کی آبروریزی اورقتل کے الزام میں عمرقیدکی سزاکاحکم سنایاگیاہے ،جج نے اس کے ”بزدلانہ“اقدامات پرسخت تنقیدکی۔

(جاری ہے)

بنجمن ملورڈنے رواں ہفتے کے اوائل میں عائدالزامات کے جرم کااعتراف کیا،اس نے ایسااکیس سالہ کاروباری طلباء صوفیاکلومبٹ کی ننگی لاش مارچ2014ء میں شہرکے جنوب میں اس کے اپارٹمنٹ کے قریب پارک میں پائی جانے کے دوسال سے زائدعرصے بعدکیا۔پولیس کاکہناہے کہ اسے زدوکوب کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیاگیا،منورٹ جووقوعہ کے وقت 25سال کاتھاکم سے کم 20سال کی سزادی گئی ہے ،اسے آبروریزی پرپندرہ سال کی سزادی گئی ہے جوایک ساتھ شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :