”شیطان دوئم “ کی تصاویرجاری ، دنیامیں خوف کی لہردوڑگئی

ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ ایک حملے میں فرانس جیسا ملک پورے کا پورا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ”شیطان دوئم“ دیو قامت میزائل جو ایک، دو نہیں بلکہ پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:18

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء)روسی کے ایٹمی میزائل ”شیطان دوئم“ کا چرچا تو ایک عرصے سے ہورہا تھا لیکن اب امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی فضا میں پہلی بار روس نے اس خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں، جنہیں دیکھ کر امریکہ اور یورپ پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔ غیرملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک پورے کا پورا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیار کئے گئے ایٹمی میزائلوں SS-18 کی جگہ لے گا۔ ماکا یووف راکٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ”شیطان دوئم“ ایک دیو قامت میزائل ہے جو ایک، دو نہیں بلکہ پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں۔

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صرف بے پناہ طاقت کا حامل ہی نہیں بلکہ راڈار کی نظر سے بچنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے یہ انکشاف خصوصی طور پر لرزہ خیز ہے کہ ”شیطان دوئم“ میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہے، یعنی یورپ اور امریکہ کا ہر کونہ اس کے نشانے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :