ارفع کریم ٹاور ، آئی ٹی ٹاور پرویز الہی دور میں ملی تھی،جاوید صادق

میری کمپنی کو شہباز شریف نے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا ،عمران خان کو ٹھیکے دینے کے حوالے سے غلط معلومات دی گئی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء) ممتاز شخصیت جاوید صادق نے کہا ہے کہ ارفع کریم ٹاور ، آئی ٹی ٹاور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے دور میں ملی تھی۔ میری کمپنی کو شہباز شریف نے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا ہے جبکہ عمران خان کو ٹھیکے دینے کے حوالے سے غلط معلومات دی گئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے اور میرا پہلا ٹھیکہ آئی ٹی ٹاور ہے جو پرویز الہی کے دور میں ملا تھا اس کے علاوہ ارفع کریم ٹاور منصوبہ بھی اسی دور میں ملا تھا جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور کا ہے ۔

ملتان سکھر موٹر وے کے لئے سرمایہ چین سے آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ 1998 سے کام کرتا رہا ہوں اس وقت سے لے کر درمیان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں اور چلی گئی ہر دور میں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ۔

(جاری ہے)

قائد اعظم سولر منصوبے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ۔ شہباز شریف کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم انہوں نے مجھے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا ہے انہوں نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری کمپنی کو پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا گیا ہے شریف فیملی کے ساتھ کوئی موجودہ شراکت داری نہیں ہے ۔

عمران خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ان کو جس نے یہ معلومات دی ہیں وہ تمام معلومات غلط ہیں میں خود عمران خان کے ساتھ اس حوالے سے ملاقات کروں گا ۔