شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں مجھ پر بے سروپا اور جھوٹے الزامات لگائے،علیم خان

30 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج رہا ہوں وہ بیواؤں کی زمینوں پر قبضے کا الزام ثابت کریں ہم عدالت میں جھوٹا ثابت کریں گے،بیان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے سروپا اور جھوٹے الزامات لگائے۔ شہباز شریف نے تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ بولا کہ ہم نے بیواؤں کی زمینوں پر قبصہ کرکے اربوں روپے کمائے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ شہباز شریف نے یہ الزام لگایا کہ اپنی حکومت کی نااہلی کا خود اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میں شہباز شریف کو 30 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھیج رہا ہوں کہ وہ بیواؤں کی زمینوں پر قبصے کا الزام ثابت کریں ہم انہیں عدالت میں جھوٹا ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹے دعوے کرنے کے ماہر ہیں لوڈ شیڈنگ ‘ آصف زرداری اور جسٹس نجفی کمیشن کے حوالے سے ان کی بڑھکیں عوام کو یاد ہیں۔ اس طرح کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کر کے وہ اپنی کرپشن اور نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں پر قبضیکرنا شریف برادران کا کام ہے ہم عدالت میں ثابت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :