پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے سینڈوچ اور سالن میں کاکروچ کی موجودگی پر خصوصی کمیٹی کے کونیئر سمیت اراکین کا شدید احتجاج ،معاملہ چیئرمین سینٹ کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں فراہم کئے جانے والے سینڈوچ اور سالن میں کاکروچ کی موجودگی پر خصوصی کمیٹی کے کونیئر سمیت اراکین کا شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملہ چیئرمین سینٹ کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پارلیمنٹ کیفٹیریا سے سینڈوچ اور فرائی دال سے کاکروچ نکل آیا جس پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اور کیفٹیریا کے اندر کھانا کھانے والے چند صحافیوں نے شدید الفاظ میں احتجاج کیا اور معاملے کو چیئرمین سینٹ کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا ۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ بارہا مرتبہ صفائی کے حوالے سے شکایات کی ہیں لیکن کوئی بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا جبکہ کنونیر کمیٹی نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیا اور کیفٹریا حکام کی سرزنش کی اسی حوالے سے کیفٹیریا منیجر کا کہنا تھا کہ صفائی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس واقعہ پر افسوس ہے اور آئندہ صفائی پر اس سے زیادہ توجہ دیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :