اسلام آباد دھرنے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی شرکت کیلئے چودھری پرویزالٰہی اور شیخ رشید کی ملاقات

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:17

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور 2نومبر کے دھرنے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو شریک کرنے کیلئے رابطوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دھرنے کا مقصد ملک کو موجودہ بادشاہت اور کرپٹ نظام سے نجات دلانا ہے اس لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کی دھرنے میں شرکت ضروری ہے، اس وقت پوری قوم ایک خاندان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہے اور ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔