سانحہ کوئٹہ کے باعث طے شدہ شیڈول کے مطابق جلسہ عام ملتوی، سوگ منانے کا فیصلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اسفندیار ولی خان بروز بدھ دوپہر ایک بجے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق اسفندیار ولی خان اپنی پریس کانفرنس کے دوران سانحہ کوئٹہ ، نیشنل ایکشن پلان ، خارجہ ، داخلی پالیسیوں اور ملک کو درپیش دیگر سنگین معاملات اور ایشوز پر اپنی پارٹی کا موقف پیش کرینگے۔

دریں اثناء اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کے مطابق اے این پی نے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پارٹی کا جلسہ عام سانحہ کوئٹہ کے باعث ملتوی کر دیا ہے اور اب صوبائی ، مرکزی قیادت کے نئے فیصلے کے مطابق یوم سوگ منایا جائیگا تاکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے اور ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :