کراچی،سندھ رینجرز کاخفیہ اطلاعات پر بلدیہ و اتحاد ٹاؤن میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء ) پاکستان سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے بلدیہ و اتحاد ٹاؤن میں آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ و اتحاد ٹاؤن میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ جس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں اور جوانوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے جب کہ دورینجرز اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔