آرمی چیف کا کیپٹن روح الله کو تمغہ جرات اور نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح الله کیلئے تمغہ جرات اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے تمغہ بسالت دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح الله کو تمغہ جرات اور نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق دونون اہلکاروں نے بہادری سے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کیا اور دوسرے خود کش بمبار کو ریکورٹس کے پاس پہنچنے سے روکا ہے کیپٹن روح الله کوئٹہ پولیس سینٹر میں حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :