ملائیشیا کے ایک ہسپتال میں آتش زدگی، نصف درجن ہلاکتیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:24

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)ملائیشیا کے علاقے جوہر باہرو کے ایک بڑے ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ آگ جوہر باہرو کے سلطانہ امینہ ہسپتال کی دوسری منزل پر واقع انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لگی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائربریگیڈ عملے کے ایک سینیئر اہلکار کے نے کہا ہے کہ دو گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پایا گیا۔ ملائشیا کی وزارت صحت کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ہسپتال کے عملے کے ارکان شامل ہیں۔ اہلکار کے مطابق اس وقت ایک مریض اور عملے کے دو ارکان جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے انتہائی نازک حالت میں ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونا بتایا گیا ہے۔