روس اور سعودی عرب کا انسانی حقوق کونسل سے کوئی تعلق نہیں، ہیومن رائٹس واچ

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:24

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب اور روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی مہم کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن اور شام میں ان ملکوں کے جنگی طیاروں کی بمباری سے ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد ان ملکوں کا انسانی حقوق کونسل سے بظاہر کوئی تعلق نہیں بنتا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے انتخاب سے کونسل کے مجموعی تشخص پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اِس کے وقار کو بھی شدید ٹھیس پہنچے گی۔ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پہلے سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ انسانی حقوق کونسل سعودی عرب کی رکنیت کو معطل کرے۔

متعلقہ عنوان :