انڈونیشیا، نابالغ بچیوں سے جنسی رابطوں پر آسٹریلین کو سزا

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:24

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے دارالحکومت ڈنپسار میں ایک عدالت نے ایک آسٹریلوی شہری کو پندرہ برس کی سزائے قید سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر الزامات ثابت ہو گئے ہیں کہ اس نے کم ازکم گیارہ لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ان لڑکیوں کی عمریں سات تا سترہ برس تھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ ستّر سالہ آسٹریلوی رابرٹ اینڈریو فیدس ایلس نے سن دو ہزار چودہ سے لے کر اب تک مجموعی طور پر گیارہ بچیوں کو بہلا پھسلا کر ان کے ساتھ جنسی رابطے قائم کیے۔