فیصل آباد،مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار،شیر کا نشان کسی کو بھی نہ مل سکا

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار،شیر کا نشان کسی کو بھی نہ مل سکا،فیصل آباد میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر امید واروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور انتخابی نشان کے اجراء کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ‘ فیصل آباد میں مسلم لیگ نہ کسی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا خبر رساں ادارے کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی پچیس مخصوص نشستوں پر 80 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے ورکر کی نشست پر دو امید واروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے اس طرح اب ورکر کی دو نشستوں پر چودہ امید وار مد مقابل ہوں گے‘ خواتین کی پندرہ نشستوں پر چھتیس امید وار ہیں جنہیں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں، اسی طرح ضلع کونسل کی پچیس مخصوص نشستوں کے لئے 78امید وار سامنے آئے ہیں جن میں پندرہ کواتین کی مخصوص نشستوں پر 37امید وار مد مقابل ہیں جنہیں انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد کے مقامی رہنماوں کے اختلافات کی وجہ سے کسی بھی گروپ کوٹکٹ جاری نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر مسلم لیگ ن کے تمام امیدواران آزاد امیدوار کی حیثت سے الیکشن میں حصہ لیگے یاد رہے کی فیصل آباد میں صوبائی قانون رانا ثناء اللہ خاں اور وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی کے والد سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کے درمیان اختلافات چلے آرہے ہیں جیسے مرکزی قیاد ت کئی ختم کرانے کی کوشش کی ہے مگر دونوں گروپ چودھرہٹ کی جنگ میں مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کے اختلافات کی وجہ مرکزی قیادت بھی پریشان ہے،کیونکہ دونوں رہنما ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کررہے ،

متعلقہ عنوان :