نوشہرہ ،تیز رفتار گاڑی کے حادثے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر سمیت تین افراد جاں بحق

منگل 25 اکتوبر 2016 11:32

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) نوشہرہ موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی کے حادثے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کی شب نوشہرہ موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پشاور ہائی کورت کے چیف جسٹس کا پروٹوکول آفیسر بھی شامل ہے ۔ جاں بحق افراد کی میتیں نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔