والدین کے قتل میں ملوث سعودی طائف سے گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 11:36

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء)سعودی عرب کے مغربی شہر طائف کی پولیس نے والدین کو قتل کرنے کے سنگین جرم میں ملوث بد بخت سعودی کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی سفاکانہ طریقے سے اپنے والدین کے سرتن سے جدا کرنے کے وحشیانہ جرم کے ارتکاب نے پورے سعودی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا گھا۔ مجرم کو گذشتہ روز طائف سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔شدت پسند شخص نے اپنے والدین کو گھر کے ایک کمرے میں جمع کیاتھا، جس کے بعد داعش کے وحشیانہ قتل کیانداز میں ان کے سرتن سے جدا کردیے۔

متعلقہ عنوان :