حلب کے مشرق میں بشار فوج کی پیش قدمی ناکام

منگل 25 اکتوبر 2016 11:35

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء)شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ کے مطابق بشار حکومت کی فوج نے حلب کے نواحی زرعی علاقوں میں تو پیش قدمی کی ہے تاہم شہر کے مشرقی حصے میں داخل ہونے میں وہ مکمل طور پر ناکام رہی۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق شہر کے علاقے المرجہ میں میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم تین شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے حلب کے شمال میں واقع شہر اعزاز کو بم باری کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔شامی جنگی طیاروں نے حلب کے شمال اور شمال مغرب میں کئی دیہاتوں پر بم باری کی۔ ان میں حریتان ، عندان اور کفر حمرہ شامل ہیں۔دوسری جانب حمص میں داعش تنظیم نے جب الجراح نامی گاوٴں کو نشانہ بنایا۔ حمص کے شمال میں تلبیسیہ شہر میں ہونے والی جھڑپوں اور گولہ باری میں شامی اپوزیشن فورسز کا ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :