داعش کو ’الرقہ‘ میں تنہا کرنے کا امریکی مطالبہ

منگل 25 اکتوبر 2016 11:35

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء)امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹرنے شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے شام کے الرقہ شہر میں بھی داعش کو تنہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو عراق کے صوبہ کردستان کے صوبائی دارالحکومت اربیل پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ داعش کو جتنا تنہا اور نہتا کیا جائے گا دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اتنا جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے گڑھ میں فوجی کارروائی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس آپریشن کے ساتھ ساتھ داعش کے دوسرے اہم ترین مرکز شام الرقہ شہر میں بھی شدت پسند گروپ کو تنہا کرنے کی ضرورت ہے۔آشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کے لیے شام کے الرقہ شہر میں بھی داعش کو جلد ازجلد تنہا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :