کوئٹہ ،نامعلوم مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ ،کوسٹ گارڈ کے2 افراد جاں بحق، دکاندار سمیت2 زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 10:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) بلوچستان کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ کوسٹ گارڈ کے2 افراد جاں بحق دکاندار سمیت2 افراد زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق گوادرکے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے دو اہلکارسپاہی نیک محمد اور اشتعاق احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دکاندار سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ہلاک اہلکاروں کا تعلق پنجاب سے ہیں جبکہ زخمی دکاندار کا تعلق پشین سے بتایا جا تا ہے ۔