کھلے سمندر سے چوبیس سو پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا، اطالوی کوسٹ گارڈز

پیر 24 اکتوبر 2016 11:17

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء)اطالوی کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران چوبیس سو افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ کوسٹ گارڈز کو سمندر سے چودہ لاشیں بھی ملیں۔ یہ پناہ گزین ربر کی کشتیوں کے علاوہ چھوٹے سائز کی کشتیوں پر سوار تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈز نے ہفتہ بائیس اکتوبر کو ایسے پناہ گزینوں کو بچانے کے بیس کے قریب آپریشن مکمل کیے۔ ان آپریشنز کے علاوہ سمندر سے غیرقانونی تارکین وطن کو بچانے میں آئرش بحری جہاز اور طبی امدادی تنظیم ڈاکٹر وِدآوٴٹ بارڈرز کی کشتیاں بھی شامل تھیں۔ ڈاکٹرز وِدآوٴٹ بارڈرز کے مطابق ہفتے کے روز ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔