حکومت ، مسلح افواج اور عوام ملک کے دفاع کے لئے کمربستہ ہے، احسن اقبال کی بھارتی فورسز کی بلااشتعال انگیز فائرنگ سے متاثرہ سکھو چیک پوسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 11:22

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ، مسلح افواج اور عوام ملک کے دفاع کے لئے کمربستہ ہے پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال انگیز فائرنگ سے متاثرہ سکھو چیک پوسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور عوام کے حوصلے بلند ہے ۔

(جاری ہے)

نہتے لوگوں پر گولہ باری بزدلی ہے بھارتی قیادت جنگی جنون پیدا کر کے کشمیریوں کو دبایا نہیں جا سکتا ہے ۔ کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے بھارتی ظلم سے دنیا آگاہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر متاثرہ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا پاکستان امن کا خواہاں ہے خطے میں ترقی اور امن چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :