عوام کا سمندر2نومبر کو اسلام آباد آئیگا حکومت ڈنڈا مارنے کی جرات نہیں کریگی،عمران خان

ظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے ایک طرف پی ٹی آئی ہے تو دوسری طرف کرپٹ زرداری ،ضمیر کی قیمت ایک ڈیزل کا پرمٹ لگانے والا مولانا فضل الرحمان ،گھنٹوں تقریر کرنے والا الطاف حسین، ایزی لوڈ اور نواز شریف ہے اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں دو نومبر کو تکلیف صرف کرپٹ ٹولے کو ہوگی، شہباز شریف نے گلو بٹ یا پنجاب پولیس کو استعمال کیا تو قیمت چکانا ہو گی،ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکر ز کنونشن سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 11:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا سمندر2نومبر کو اسلام آباد آئے گا حکومت ڈنڈا مارنے کی جرات نہیں کرے گی جس نے جرت کی وہ سمند ر میں بہہ جائے گا ۔2نومبر کو ملک کی تقدیر بدلیں گے ۔ظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے ایک طرف پی ٹی آئی ہے تو دوسری طرف کرپٹ زرداری ،ضمیر کی قیمت ایک ڈیزل کا پرمٹ لگانے والا مولانا فضل الرحمن ،گھنٹوں تقریر کرنے والا الطاف حسین، ایزی لوڈ اور نواز شریف ہے اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں دو نومبر کو تکلیف صرف کرپٹ ٹولے کو ہوگی ۔

شہباز شریف سن لیں اگر انہوں نے اپنے گلو بٹ یا پنجاب پولیس کو استعمال کیا تو ان کو اس کی قیمت چکانا ہو گی ان خیالا ت کا اظہار ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر مال خیبر پختون خواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی دعوت پر پی ٹی آئی کے ورکر ز کنونشن سے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین ،شاہ محمود قریشی ،مراد سعید ،علی امین گنڈہ پور اور نصیر اللہ وزیر نے بھی خطاب کیا عمران خان نے کہا ہے کہ 2نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ایک طرف وزیر اعظم نواز شریف جو پچھلے تیس سال سے کرپشن کرتا آرہا ہے ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنا لیں ہیں جب ہم نے اپنا احتجاج شروع کیا تو اس نے خیبر پختون خواہ میں تین انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا اعلان کیا لیکن اب تک ایک بھی نہیں بنا ہم ان سے پانا مہ لیکس کا جواب مانگتے ہیں وہ فیتے کاٹنا شروع کر دیتے ہیں عوام کو ان کی کرپشن کی قیمت مہنگا ئی کی صورت میں چکانی پڑ رہی ہے عوام کا برا حال ہے شریف خاندان کی دولت بڑھ رہی ہے نیب ،ایف بی آر ، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن شریف خاندان کی کرپشن پر خاموش ہیں ۔

(جاری ہے)

اب ہمارے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں نواز شریف کو وزیر اعظم نہیں مانتا وہ ایک مجرم ہیں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کی چوری پکڑی گئی ہے سات ماہ ہوگئے چور کو نہیں پکڑا گیا دو نومبر کو پی ٹی آئی چور کو پکڑنے اسلام آباد آرہی ہے اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک چور کو نہیں پکڑا جاتا ،وزیر مال خیبر پختون خواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ وزیر اعظم چور ہے جو ہمارے جہاد کے راستے میں آئے گا وہ پاش پاش ہو جائیگا ۔

دو نومبر کو آر ہوگا یا پار ۔شاہ محمود قریشی ن کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو ماضی میں مولانا فضل الرحمن اور اکرم دورانی نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ایک طرف کرپٹ ٹولہ ہے تو دوسری طرف عمران خان کرپٹ نظام کو دفن کر دیں گے ۔