پشاور، صوبے میں کارخانے لگانے کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے،پرویز خٹک
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس
اتوار 23 اکتوبر 2016 13:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں تیز رفتار انڈسٹریلائزیشن ان کی منزل ہے۔ کاروبار دوست حکومتی اقدامات کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک سے سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ان کی حکومت نے صوبے میں کارخانے لگانے کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔ سرمایہ کاروں کو مارک اپ میں پانچ فیصدجبکہ مشینری کی ترسیل میں 25فیصد رعایت دینے کے ساتھ ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جا رہی ہے۔
سسٹم شفاف اور آسان بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ وزیرعلیٰ نے کہا کہ حکومتی سطح پر چین نے صوبے کے جن شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لی ہے وہ خوش آئند ہے۔(جاری ہے)
حکومت کا حکومت کے ساتھ شراکت کے تحت کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ قانونی طور پر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی درست ہے۔
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس کو صوبائی حکام کے دورہ چین کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے چین کے کرامے کے دور ہ کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقات میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ،توانائی میں تعاون، انفارمیشن انڈسٹری ، اکنامک زون، رہائشی ماحول، شہری ترقی اور ثقافتی صنعت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ چائنا اکنامک کو آپریشن سنٹر میں اعلیٰ حکام کے ساتھ پن بجلی توانائی میں تعاون، اکنامک زون اور بزنس ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ چین کی متعلقہ کمپنیوں نے توانائی ، ہائیڈرو پاور، اکنامک زون اور چین اور خیبرپختونخوا کے دورمیان بزنس ڈائیلاگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ہائیڈل، تیل ، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بہت پوٹینشل ہے جس کے لئے آسان، قابل عمل اور مفید طریق کار ڈھونڈنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں 900میگا واٹ اور بالاکوٹ میں 300میگا واٹ کے پن بجلی کے منصوبے، پشاور ماڈل ٹاؤن سکیم اور موٹر وے ہاؤسنگ سکیم اہم منصوبے ہیں جن میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اور بھی بہت سی قابل عمل سائٹس موجود ہیں اسی طرح مائنز سٹی بونیر میں بھی صنعتی پارک بنائیں گے۔ ہم نے صوبے کے معدنی ذخائر سے استفادہ کرنے کیلئے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی معدنی پالیسی بنا لی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رولز آف بزنس پر کام تیز کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سولر پراجیکٹس کے تحت سرکاری عمارتوں اور سٹریٹ لائٹس کے سسٹم کو معیاری بنانے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے الیکٹرک کار کی پیشکش کی ہے جس کا سارا سسٹم سولر پر ہو گا۔ اس پیشکش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین سٹورج کٹ بھی دے رہا ہے جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیاحت کے شعبے میں بھی کافی پوٹینشل ہے۔ ملک کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے رہے ہیں اور سیاح کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومت صوبے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دے رہی ہے۔ ہم چارسدہ، سفیون گڑھی اور دیگر مقامات پرتھیم پارک بنا رہے ہیں اور سیاحوں کو بوٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 23 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا، تحریک انصاف نے ہوم ورک مکمل کر لیا
-
وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں سیاسی پارہ کم کرنے کیلئے وزراء کو دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطوں کی ذمہ داریاں سونپ دی
-
ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں، عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن کراچی پریس کلب سے گرفتار ،پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی
-
مخالفین کو حکومت میں آنے کے لیے 2023تک انتظار کرنا ہو گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان اور قومی اداروں کا مخالف مسلم لیگی نہیں ہو سکتا: چودھری پرویزالٰہی
-
پنجاب سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا مکمل صفایا کردیا، انسداد دہشت گردی فورس
-
2 نومبر دھرنا،خواجہ سعد رفیق کا خورشید سے رابطہ
-
بیورو کریسی کی نااہلی، 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 445 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا
-
چناری: ہندی زبان بولنے والی مشکوک خاتون کو قانون نافذ کر نے والے اداروں نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں
-
زمین پھٹے یا آسمان گرے2 نومبر دھرنا ہوگا‘ عمران خان
-
کوئلے سے شمسی پینلوں اور بیٹریوں سمیت جدید برقی آلات تیار کیے جانے لگے،نئی تحقیق
-
داعش نے موصل میں 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا
-
امریکا ، اسٹور کے ملازم نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
-
کیمرون : ٹرین حادثہ میں ہلاک افراد کی تعداد 70 ہوگئی ،575زخمی
-
روس، ایم آئی ایف ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 21 افراد ہلاک 3 زخمی
-
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان یہودی آبادی کے معاملے پر اختلاف شدید ہو گئے
-
غرب اردن میں یہودیوں کی میراتھن دوڑ، فلسطینی گھروں میں محصور
-
امریکی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین میں داخل، بیجنگ کی وارننگ
-
وکی لیکس نے صدراوباما کی خفیہ ای میل جاری کردیں
-
تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی
-
پشاور، صوبے میں کارخانے لگانے کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے،پرویز خٹک
-
کراچی پریس کلب کے باہر ایک دلچسپ صورتحال
-
آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ
-
فیصل آباد،جانوروں سے بھی دھوکہ ،
-
جس خاندان ، معاشرے اور ملک میں عورت کا احترام نہیں ہوتا وہ برباد ہوجاتے ہیں، سراج الحق
-
سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججزنے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.